وزیر داخلہ نے اداروں سے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے چیئرمین تحریک انصاف کو اپنے کیے کی برملا معافی مانگنی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار نہیں کریں گے ، اس کو نیب گرفتار کرے مگر ہم قطعاً نیب کو نہیں کہیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے نیوز اینکر محمد مالک کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ہم شہزاد اکبر کی طرح روز پریس کانفرنس کرکے کہ جناب اب یہ کاغذ دیکھیں اور یہ فائل دیکھیں ، اب فلاں شخص گرفتار ہو گا ، نیب ایک آزاد ادارہ ہے ، بہت میرٹ پر کام کرنے والا ادارہ ہے ، اس کے چیئرمین کی زندگی پوری قوم کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ، جس کو وہ چاہتے ہیں گرفتار کریں ، جس کیس کو چاہتے ہیں اس کو بند کریں ، اور جس کیس کو چاہتے ہیں اسے کھول لیں ، انہوں نے ساری زندگی میرٹ پر کام کیا ہے ، اگر ہمارا کوئی کیس میرٹ پر بند ہوتا ہے تو ضرور کریں اور اگر ہمارے خلاف کیس بنتا ہے تو بنائیں۔ اُن کے خلاف کیس بنتا ہے تو بنائیں نہیں بنتا تو نہ بنائیں۔ ہم چیئرمین نیب کی ویڈیو بنا کر بلیک میل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیردفاع آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار سے ہی لاعلم نکلے

افتخار درانی نے نور عالم خان کو ان کی آئینی حدود کا بتا دیا

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا "ہمارے اوپر تو غلط مقدمات درج ہوئے ہیں ، اور ان مقدموں کو ختم ہونا چاہیے ، جس طرح سے میں نے اپنے مقدمے کی مثال دی ہے ، اس نے ہم پر وہ مقدمات بنائے جو بنتے نہیں تھے۔”

عمران خان پر طنز کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ "اس آدمی کو اگر کوئی شرم ہو تو یہ میرٹ میرٹ پکارنے سے پہلے ، اس بات کی معافی مانگے کہ میں نے یہ جو حرکتیں کی ہیں ، اور میں برملا کہتا ہوں کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں ، یہ (عمران خان) اپنے بیانیے کو تھرڈ ڈگری تک لے گیا۔”

رانا ثناء اللہ نے دوران انٹرویو اس بات کو تسلیم کیا کہ سارا ملبہ ہم پر پڑ رہا ہے ، جو لاسٹ یوٹیلیٹی بل آئے ہیں آپ یقین کریں کہ میں نے خود وزیراعظم سے یہ عرض کی ہے کہ پہلے بھی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے لوگ خفا ہیں ، لوگ تنگ ہیں ، وہ برے حالات سے گزر رہے ہیں ، اور یہ جو بل آئے بجلی کے اس نے لوگوں کا حشر کردیا ہے۔

اگر رانا ثناء اللہ نے فیصلہ کرنا ہو تو میرا فیصلہ یہ ہوگا کہ حکومت چھوڑ دیں اور الیکشن میں جائیں۔

متعلقہ تحاریر