توہین عدالت کیس: نیوز 360 عمران خان کی غیرمشروط معافی نہ مانگنے کی وجوہات سامنے لے آیا
چیئرمین تحریک انصاف نے توہین عدالت کیس میں معافی نہیں مانگی جس پر عدالت نے 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان توہین عدالت کیس میں جمعرات کے روز غیر مشروط معافی نامہ جمع نہیں کرایا ، یہ فیصلہ عمران خان نے اپنی پارٹی کی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے توہین عدالت کیس میں معافی کیوں نہیں مانگی۔
یہ بھی پڑھیے
دعا زہرا کیس: نکاح خواں اور گواہ کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور
شہریوں کو لاپتا کرنا آئین توڑنے کے مترادف ہے،چیف جسٹس کے لاپتا افراد کیس میں ریمارکس
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا عمران خان کو مشورہ
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شامل ایڈووکیٹ بابر اعوان ، فواد چوہدری اور وکیل علی ظفر کا یہ کہنا تھا کہ اگر ہم نے معافی مانگ لی تو ہم کورٹ کے رحم و کرم پر ہو جائیں گے ، اور جس طرح کی صورتحال ہے اس میں کوئی بات بھی بعید از قیاس نہیں ہے کہ عدالت معافی قبول نہ کرے اور آپ پر توہین عدالت لگا کر نااہل قرار دے دے۔
وکلاء کی ٹیم کا مشورہ تھا اس لیے بہتر ہے کہ ہم اپنے اوپشن اوپن رکھیں ، ہم معافی نہ مانگیں اگر ہم پر توہین عدالت لگ بھی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ہم سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں ، اور یہ کہ سابق چیف جج رانا شمیم کا کیس گزشتہ آٹھ ماہ سے لٹکا ہوا اور وہ توہین عدالت کا کیس ہے ، لیکن اس پر اب تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ اس لیے ہم آرام سے وقت گزار لیں گے ، اس لیے بہتر ہے کہ معافی نہ مانگی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ متعدد میٹنگ میں یہی فیصلہ ہوا اور اسی پر عمل ہوا۔
نیوز 360 کو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میٹنگ میں اس خوف کا بھی اظہار کیا گیا کہ جیسے ہی عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ نااہل قرار دی گی حکومت انتخابات کا اعلان کردے گی ، اور الیکشن جیتنے کی کوشش کرے گی ۔
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ یہ بنیادی خوف تھا جس کی وجہ سے غیرمشروط معافی نہیں مانگی گئی۔
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا مشورہ
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور دیگر کا مشورہ تھا کہ غیرمشروط طور پر معافی مانگ لینی چاہیے۔
عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے عمران خان نے توہین عدالت کیس میں معافی نہیں مانگی جس پر عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ابھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سمیت 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔