پرویز الٰہی حکومت کا جلد خاتمہ کردیں گے، عطاء اللہ تارڑ کا دعویٰ

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے 15 سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی رابطے میں جب چاہیں گے حکومت کو چلتا کردیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ، جلد ختم ہو جائے گی ، ہمارے ساتھ 15 سے زائد حکومتی ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔

پنجاب کی حکومت کا تاج ن لیگ پھر لینے کیلئے سرگرم  ، حکومتی ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں کبھی بھی حکومت واپس لے سکتے ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے بڑا دعویٰ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ن لیگ مذہب کارڈ استعمال کرنے لگی

عمران خان کے عوامی لیڈر ہونے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور کی سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ رائی کا مقدمہ پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یسین موہل نے کیس کی سماعت کی، وزیر اعظم کے معاون عطا تارڑ سمیت گیارہ لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی گئی ، عطا تارڑ ،رانا مشہور ،سیف الملوک کھوکھر ،اویس لغاری ،سمیت 11 ملزمان سیشن کورٹ پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عدالت میں نامکمل تفتیشی رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کردی ، عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وکیل ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ کل تمام لوگ شامل تفتیش ہونے گئے لیکن پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا۔

عطا تارڑ نے عدالت میں بیان دیا کہ دو گواہوں کی موجودگی میں تین ستمبر کو اپنا تحریری بیان پولیس کو پیش کر دیا تھا۔

عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تمام ملزمان کا ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے،ہم پولیس کے پاس خود جا کر شامل تفتیش ہوئے, پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا بنتا تھا، ہمارے 197 اور ان کے 186 ارکان تھے، کیا کسی ایک ناکردہ گناہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔

عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ 15 سے زیادہ ایم پی ایز ہمارے رابطے میں ہیں،عمران نیازی کو مشورہ ہے وہ جائیں اور انویسٹی گیشن جوائن کریں۔

لیگ رہنما رانا مشہود احمد خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الہی پیسہ صرف اپنے علاقے میں لگا رہا ہے، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا، آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں، پنجاب میں آٹا سستا ہونا چاہیے جیسے ہم نے کیا تھا، یہ کمپنی اب نہیں چلنی پرویز الٰہی صاحب۔ جلد آپ کی حکومت کا خاتما ہوجائے گا ہمارے سے 15 سے زائد حکومتی ارکان رابطے میں ہیں۔

متعلقہ تحاریر