کے پی حکومت کا 300 کالجز میں مفت تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ
خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے صحت کے بعد تعلیم کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شخیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے خیبرپختونخوا کے 300 کالجز میں داخلہ لینے والے ہزاروں طلباء کو انصاف اسٹوڈنٹس کارڈ کے تحت مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تعلیم کارڈ کے حصول سے انٹر اور گریجوایشن کلاسز میں داخلہ لینے والے طلباء کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
حکومت کے اس منصوبے سے صوبے کے 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہونگے۔ انصاف اسٹوڈنٹس کارڈ پر حکومت سالانہ ایک ارب روپے خرچ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس میں واقعی مرکز نگاہ تھے؟ حقیقت بے نقاب
کراچی میں کمپنی کے گودام پر چھاپہ، پیناڈول کی ذخیرہ شدہ 4کروڑ 80لاکھ گولیاں برآمد
وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش کے مطابق اس منصوبے کا مقصد غریب اور بے بس طلباء پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے اور شرح خواندگی بڑھانا ہے، ہر سال سینکڑوں طلبہ میٹرک کے بعد مالی مشکلات کے باعث کالج میں داخلہ سے رہ جاتے ہیں
صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اس کارڈ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کافی مدد ملے گی۔ طلبہ کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے طلبہ کے لئے مفت تعلیم دینے کا منصوبہ شروع کیا، اور کارڈ کا آغاز اسی سال سے ہو جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع پیدا ہوں گے، اس منصوبے سے غریب و نادار طلباء بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا سرمایہ بنے گے۔









