ڈینگی سے متعلق جیو نیوز کی خبرکو بے بنیاد کہنے پر مرتضی وہاب کو آئینہ دکھا دیا گیا

پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی کے ایڈ منسٹریٹر مرتضی وہاب نے جیو نیوز کے رپورٹر خاور خان کی ڈینگی سے متعلق خبر کو  منفی رپورٹنگ  کہتے ہوئے اسے افسوسناک کہا تو سوشل میڈیا صارفین نے  انہیں  آئینہ دکھا دیا ، صارفین نے کہا کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے صرف فوٹو سیشن کرواتے ہو، سندھ سیلاب کی زد میں ہے وہ وزیر اعلیٰ سندھ کی عیاشی ختم نہیں ہو رہی ،50 ، 50 گاڑیوں کے پروکوٹول میں سفر کرتے ہیں  ، کوئی شرم و حیا ہے ؟

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے جیونیوز کی ڈینگی سے حوالے سے چلائی گئی خبرتو منفی صحافت قرار دیا توسوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا اور ان کی تنقید کی بے بنیاد کہتے ہوئے کہاکہ ڈینگی سے متعلق خبر سچ اور حقائق پر مبنی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی کے ایڈ منسٹریٹر مرتضی وہاب نے جیونیوز کے رپورٹر خاورخان کی ڈینگی سے متعلق خبرکو منفی رپورٹنگ  کہتے ہوئے اسے افسوسناک کہا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بے بنیاد تنقید پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ناہلی شہرقائد کے مکینوں کی جانیں لینے لگی

مرتضیٰ وہاب نے جیونیوز کی خبر کا ایک کلپ اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی منفی رپورٹنگ انتہائی افسوسناک ہے۔ آپ میرے نقطہ نظر سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ ہم جعلی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں بہت غلط ہے۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جیونیوز کی خبر پر تنقید کو بے بنیاد قرار دیا۔ عبد اللہ عمر نامی صارف نے کہا کہ  صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا وجود ہی شرمناک ہے اور یہ صوبے کی بد قسمتی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد ڈینگی کے پھیلاؤ کوئی غیرمتوقع عمل نہیں تھا مگر اس کے باوجود آپ اپنی یوٹوپیا کی ریاست اور سوشل میڈیا کی شہنائیوں میں رہتے ہیں۔ اپنی حکومت کی  نااہلی پر  شرم کرو ۔

نبیل اقبال نامی صارف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ شرم کرو یہ سب کچھ سچ ہے مگر آپ لوگوں کو دکھاؤ کے کاموں سے فوٹو سیشن سے فرصت نہیں ملتی جبکہ  گراؤنڈ پر 20 فیصد بھی کام نہیں ہو رہا ہے ۔

انہوں نے سڑکوں کی حالت کے متعلق کہا کہ آپ کام کچھ میٹر کی سڑک کا کرتے ہوئے جبکہ فوٹو سیشن  ایسے کرواتے ہو جیسے  کئی کلومیٹر طویل سڑکیں بنا دیں ہیں ۔

عبدالجبارنامی ہینڈل سے مرتضیٰ وہاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ سیلاب زدہ لوگ بھوک اور بیماریوں سے مر رہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ 50 گاڑیوں کے پروکو ٹول میں سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے پروکوٹول کی وڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کی کفایت شعاری دیکھیں، سیلاب زدہ صوبے کی عوام بھوکی مررہی ہے اور یہ 50 گاڑیوں کے جلوؤں میں چلتے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر