خیبرپختونخوا میں دریافت نئے ذخائر سے یومیہ کتنی گیس حاصل ہوگی؟

خیبرپختونخواکے ضلع کوہاٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔یومیہ لاکھوں ملین کیوبک فٹ گیس اور درجنوں بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کہا ہےکہ تولنج ویسٹ 2 میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جو کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ واقع ٹل بلاک میں ایک ترقیاتی کنواں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف کی کاکردگی غیرتسلی بخش ہے، لاہور چیمبر آف کامرس
پاکستان سے بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ویت نام کو کپاس کی برآمدات شروع ہوگئی
ایم او ایل پاکستان (آپریٹر)،او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی اوایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) پر مشتمل ٹل جوائنٹ وینچر نے تولنج ویسٹ2 میں لاک چارٹ فارمیشن سے گیس کا کنڈینسیٹ دریافت کیا۔
او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ کنویں کو 4119.34 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھود لیا گیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 83لاکھ مکعب فٹ گیس اور 34بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ نئی دریافت نے تال بلاک میں ایکسپلوریشن پلے کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
اس سے قبل جون میں او جی ڈی ایل نے سندھ میں اور پنجاب میں اپنے دریافت کنوؤں سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ یہ دریافتیں پنجاب کے ایک قبائلی علاقے راجن پور کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں کی گئی تھیں۔









