جامعہ این ای ڈی کے ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریل لائسنس کے تحت کیرئیر فیئر کا انعقاد

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کیرئیر فئیر2022 کے استقبالیہ کی صدارت کی، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی تحقیق کو معاشی پالیسی کی تشکیل کے مراحل میں مدنظر رکھناچاہیے

جامعہ این ای ڈی کے ڈائریکٹر یٹ آف انڈسٹریل لائسنس کے تحت ایک روزہ کیرئیر فئیر 2022 کا انعقادکیا گیا۔ جس میں جامعہ کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کیرئیر فئیر 2022کے استقبالیہ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد معاشی مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں روزگار کا آپ کا دروازہ کھٹکھٹانا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا انصاف اکیڈمی پورٹل سے پنجاب کے ہر گھر میں اسکول بنانے کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ کیرئیر فئیر2022 کا انعقاد مسائل کے حل اور اس سے متعلق تجاویز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ تعلیمی اداروں کی تحقیق کو معاشی پالیسی کی تشکیل کے مراحل میں مدنظر رکھنا چاہیے۔

پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نےکیرئیر فئیر2022کو اپنے طالب علموں کے لیے روزگارکے حصول کااہم ذریعہ قرار دیا۔

 اس موقعے پر ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریل  لائسنس ڈاکٹر محمد عامر قریشی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

جامعہ ترجمان کے مطابق اس ایک روزہ کیئرئیر فئیر2022 میں 30سے زائد انڈسٹریز شریک ہوئیں جس میں تقریباً انجینئرنگ کی ہرانڈسٹری کا اسٹال موجود تھا۔

کیرئیر فئیر 2022 صبح 9 سے شام 4 بجے تک طالب علموں کے انٹرویوز لیے گئے جبکہ ہر اسٹال پر انٹرویوز دینے والے طالب علموں میں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

متعلقہ تحاریر