بھارتی گجرات میں پولیس اہلکاروں نے مسلمانوں پر کوڑے برسا دیئے
بھارتی ریاست گجرات کے علاقے کھیڑا میں برسراراقتدار بی جے پی کے حکم پر 9 مسلمان مردوں کو مبینہ طور گربا کی تقریب میں پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کرکے کھمبے سے باندھ کر سرعام کوڑے مارے گئے جبکہ بے حس ہجوم بھارت ماتا کی جے کے نعرے بلند کرتا رہا، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ واقعے میں امیت شاہ براہ راست ملوث ہے
دنیا کی سب کے بڑی جمہوریت کا دعویٰ دار بھارت مسلمانوں کے لیے جہنم بنتا جارہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
نریندرمودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سیکولرازم کا دعوے دار بھارت ایک انتہاپسند ہندو ریاست میں تبدیل ہوتا جارہا ہے جہاں روز بروز مسلمانوں اور دیگر اقلیت کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کی کارستانیاں، مولانامودودی و سیدقطب علی گڑھ یونیورسٹی کے نصاب سے خارج
ہندوتوا نامی ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے غیرقانونی طور پر9 مسلمانوں کو کھمبے سے باندھ کر سرعام کوڑے برساد یئے ۔
Location: Kheda, Gujarat
Muslims flogged publicly!
In BJP ruled Gujarat, nine Muslim men who were allegedly arrested for throwing stones at a Garba event were tied to a pole and publicly flogged with a cane by the Police while the crowd chanted “Hail Mother India” slogans. pic.twitter.com/nDNPJ5heUW
— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) October 4, 2022
وڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے کھیڑا میں برسرار اقتدار بی جے پی کے حکم پر نومسلمان مردوں کو مبینہ طور گربا کی تقریب میں پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔
پولیس نے مسلمان مردوں کو گرفتار کرنے کے بعد سرعام کھمبے سے باندھ کر سرعام کوڑوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ قریب موجود بڑی تعداد میں لوگ تالیاں بجاتے رہے ۔
گجرات پولیس کی جانب سے غیرقانونی طور پرمسلمانوں کو سرعام کوڑے مارے جانے کے موقع پر بے حس ہجوم بھارت ماتا کی جے کے نعرے بلند کرتا رہا جبکہ پولیس بھی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کرتی رہی ۔
میلوین نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اس واقعے کی گہرائی سے چھان بین کریں آپ کو اس میں بی جے پی کا ہاتھ مل سکتا ہے۔ امیت شاہ کوریوگرافر کے طرح پردے کے پیچھے ہوں گے۔
Investigate deeply you can find BJP's hand in this and amith Shah will be behind the screen as choreographer
— Mel'Win' (@sushmel) October 4, 2022
علاؤالدین نامی صارف نے کہا کہ حیران نہ ہوں یہ نئے بھارت کی حقیقت ہے، مودی کی حکومت میں سب کچھ ممکن ہے۔ مودی کے دورحکمرانی میں مسلمان شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
Don't be surprised this is reality of New India.
Everything is possible in Modi Government.
Indian Muslim are in threat under Modi regime.— Aladdin अंसारी علادین 🇮🇳 (@Alauddin9003) October 5, 2022