پنجاب میں آب و ہوا مضر صحت ہوگئی، لاہور ہائی کورٹ کی اسموگ ایمر جنسی کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے میں موسم سرما سے قبل اسموگ کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، ائیرکوالٹی جانچنے کے آلات کی خریداری، اسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریز فوری بندش کی ہدایات جاری کیں ہیں

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو موسم سرما سے پہلےصوبے میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے اور سردی سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے میں موسم سرما سے قبل اسموگ کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔چیف سیکریٹری پنجاب کو اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کیں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
اسموگ قابو نہ ہوا تو لاہور میں لاک ڈاؤن لگے گا، جوڈیشل کمیشن
رواں ماہ کے آغاز سے ہی لاہور سمیت مختلف شہروں کو اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ لاہور کی آب و ہوا خطرناک سطح کی حد تک پہنچ چکی ہے۔
عدالتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ائیرکوالٹی جانچنے کے آلات کی خریداری کا بھی کہا گیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے اسموگ کا باعث بننے والی فیکٹریز فوری بند کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ فصل کوجلانے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری طور پر ٹیم تشکیل دیکر انہیں گاڑیاں فراہم کی جائیں اگر ایسا نہ ہوا توچیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔
حکومتی وکیل نے نوٹ کیا کہ صوبائی حکام نے سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں عوامی خدمت کے پیغامات شروع کیے ہیں۔
واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عدالت میں پیش ہوئے اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکام کو آئندہ کیس میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔









