چیئرمین پی پی کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے عین سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرخارجہ کے عین گھر کے سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری جس سے ایدمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت تمام حکام کی غفلت کا پردہ پاش ہوگیا، کلفٹن بلاک 3 کی رہائشی معروف  فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ٹوٹے نالے کو مجرمانہ غفلت قرار دے دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گھر کے سامنے کھلے نالے میں گاڑی جاگری۔ کراچی کےایدمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی نااہلی کی باعث پوش علاقے کے مکین میں مشکلات حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرخارجہ کے عین گھر کے سامنے کھلے نالے میں  گاڑی جاگری جس سے ایدمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب  سمیت تمام حکام کی غفلت کا پردہ پاش ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول ہاؤس میں آگ پر وفاقی حکومت کے فائر ٹینڈر نے قابو پایا

فیشن ڈیزائنر ماہین خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرایک ویڈیو شیئر کی گئی میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک کھلے مین ہول میں کار پھنسی ہوئی دکھائی گئی۔

ماہین خان نے کہا کہ وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری کی رہائش گاہ عین سامنے  ٹوٹے ہوئے نالے میں میرے 68 سالہ پڑوسی  کی گاڑی جاگری۔ یہ مقامی انتظامیہ  کی غفلت کا پردہ فاش کرتی ایک سچائی ہے ۔

ماہین خان نے انتظامیہ کی  جانب سے ٹوٹے  نالے پر چھت نہ ڈالنے  کو مجرمانہ غفلت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے گھروں سے باہر بند ہو گئے ہیں کیونکہ عدالت کی وجہ سے پولیس نے صرف دوسرا راستہ بند کر دیا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ یہ کوئی  مین ہول نہیں ہے بلکہ یہ سڑک  کے نیچے سے گزرتے ہوئے ایک نالے کا حصہ ہے۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم زرداری فارم اوربلاول ہاؤس کے بالکل پیچھے ہیں۔

 ہم اپنی گاڑیاں کچرے سے بھرے پارک میں گاڑی چلاتے ہیں کیونکہ صرف دوسری رسائی ٹوٹے ہوئے نالہ کے غلاف اور جانوروں کے ملبے سے ہوتی ہے۔

فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے داخلی دروازے کو مسٹر زیڈ نے روک دیا ہے۔ میں اپنے بیڈروم کی کھڑکی کبھی نہیں کھول سکتی ہوں۔

متعلقہ تحاریر