کالعدم ٹی ٹی پی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، خراسانی گروپ کا مفتی نور سے بدلہ لینے کا اعلان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں تنازعات مزید گہرے ہوگئے، خراسانی گروپ نے الزام عاید کیا ہے کہ مفتی نور ولی محسود پاکستانی کی خفیہ ایجنسی سے ملکر ہمارے کمانڈرز کو قتل کروارہے ہیں جلد ان سے تمام بدلے لیے جائیں گے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی ) میں تنازعات مزید گہرے ہوگئے۔ ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی محسود گروپ نے عمر خالد خراسانی سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو گروپ میں تنازعات مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ مفتی نور ولی گروپ نے خالد خراسانی گروپ سے بدلہ لینے کا واضح اعلان کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
قبائلی اضلاع کے انضمام پر ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیڈلاک ہے، قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے خیبر پختون خوا کے بیورو چیف ٹوئٹر پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خراسانی گروپ کا ایک خط شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے نور ولی گروپ سے بدلہ لینے کاعزم ظاہر کیا ہے ۔
تحریک طالبان میں دراڑیں مزید نمایاں مفتی نور ولی محسود گروپ سے عمر خالد خراسانی کا بدلہ لینے کا اعلان pic.twitter.com/UqcYRZ6Cwe
— JB (@JBaghwan) October 13, 2022
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خراسانی گروپ کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تحریک طالبان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کچھ مہینوں سے تحریک کے اندر کچھ سازشی عناصراور پاکستان کی خفیہ ایجنسی تحریک طالبان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلمان بھائیوں کو علم ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) ایک انقلابی اور جہادی تحریک ہے اور کوئی سازش اس کو کمزور نہیں کرسکتی ہے۔
کالعدم تنظیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک کے اندر موجود غداروں اور سازشی عناصر کو علم ہے اور انہیں غداروں کی وجہ سے ہمارے کمانڈر کو شہید کیا گیا ۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مفتی نور ولی محسود دشمنوں سے ملکر ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں جس کا جلد ان سے بدلہ لیا جائے گا ۔