بھارتی میاں اور پاکستانی بیوی نے پاک بھارت میچ میں شائقین کے دل جیت لیے
میاں بیوی نے نہ صرف میچ دیکھا بلکہ دلچسپ پلے کارڈز کے ذریعے شائقین اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی شوہر اور پاکستانی بیوی نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے دل جیت لیے۔
میاں بیوی نے نہ صرف میچ دیکھا بلکہ دلچسپ پلے کارڈز کے ذریعے شائقین اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی20 ورلڈ کپ: آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع، سابق کرکٹرز بھی بول پڑے
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور سوئنگ کے سلطان کا بھارت کو سخت لہجے میں جواب
کرکٹ کو پاکستان اور بھارت دونوں میں ہی جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے لیکن دونوں ممالک کے ایسے گھرانوں میں جہاں بیگمات پاکستانی یا بھارتی شہری ہوں وہاں پاک بھارت میچ کے دن میاں بیوی کافی کشیدگی دیکھنے میں آتی ہے۔
لیکن اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں ایک غیر معمولی چیز دیکھنے میں آئی۔
Couple from India and Pakistan stealing hearts at the MCG.
Caption this! #indvspak #india #pakistan #t20worldcup pic.twitter.com/pNbrZuawWd
— News18.com (@news18dotcom) October 24, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں ایک ایسا جوڑا بھی تھا جس میں میاں بھارتی شہری اور بیوی پاکستانی شہریت کی حامل تھی لیکن دونوں میاں بیوی نے نہ صرف میچ سے کرکٹ سے بھرپور لطف اٹھایا بلکہ دلچسپ پلے کارڈذ اٹھاکر شائقین کو بھی محظوظ کیا۔
خاتون کے پلے کارڈ پردرج تھا کہ’بیٹی پاکستان کی، بہو ہندوستان کی‘ جبکہ ان کے شوہر کے پلے کارڈ پر درج تھا کہ’بیوی پاکستانی پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘۔