تہرے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ نے مختار چانڈیو، قابل چانڈیو اور کرم اللہ چانڈیو کے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سردار خان چانڈیو، برہان چانڈیو سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا، ام رباب نے بتایا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا کہ 29 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرکے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ نے ٹرائل کورٹ کو ام رباب کے والد، چچا اور دادا کے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی رکن اسمبلی اور رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ۔
ام رباب نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج میرے والد، چچا اوردادا کے قتل کیس میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پانچ سال سے انصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھا رہی ہوں، ام رباب چانڈیو
ام رباب نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ نے ٹرائل کورٹ کو میرے والد، چچا اور دادا کے قتل کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے ۔
لاڑکانہ
سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب کے والد،دادا اور چچا جان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس میں آج لاڑکانہ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 29th آکٹوبر کو سب مجرموں پے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا اور کیس کو روز بروز مستقل چلانے کا بھی حکم جاری کیا الحمداللہ #سرداری_نظام_نامنظور pic.twitter.com/dVEZkkOBY3— Ume Rubab (@UmeRubabchandio) October 25, 2022
تہرے قتل میں انصاف کی طلبگار ام رباب نے بتایا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 29 اکتوبر کو سب مجرموں پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے اور روزانہ سماعت کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔
یاد رہے کہ تقریباً 5 سال قبل دادوکے علاقے میہڑ میں تہرے قتل کے الزام میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔
مقتول مختیارچانڈیو کی بیٹی ام رباب نے موقف اختیارکیا تھا کہ پی پی رکن اسمبلی سردارخان چانڈیو کی ہدایت پر برہان چانڈیو نے پولیس کی موجودگی میں میرے مختار چانڈیو،چچا قابل چانڈیو اور دادا کرم اللہ چانڈیو کو قتل کیا ۔
گزشتہ ماہ ستمبر میں دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے تہرے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلزپارٹی کے دو اراکین سندھ اسمبلی کو ملزم قرار دیکر کیس میں نام برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ام رباب کی پہلی کامیابی، پیپلزپارٹی کے دو اراکین اسمبلی تہرے قتل میں نامزد
عدالتی فیصلے پر ام رباب نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھاکہ عدالتوں پر اعتماد ہے ،یہ میری نہیں سندھ اور پورے پاکستان کی جیت ہے۔ امید ہے عدالتیں مظلوموں کے حق میں فیصلے کریںگی ۔
دوسری جانب تہرے قتل کے مرکزی ملزم پی پی رکن اسمبلی نے کہا کہ الزامات ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگائے جارہے ہیں۔ یہ قتل چانڈیو خاندان کی آپسی دشمنی کا شاخشانہ ہے ۔