غریب طبقے کیلئے ریلیف: وزیر خزانہ کا وزارت پیداوار کو جامع ماڈل تیار کرنے کی ہدایت

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے غریب طبقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جنہیں زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج فنانس ڈویژن میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ( یو ایس سی) کے ذریعے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود ، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق پاشا ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری صنعت و پیداوار ، ایم ڈی یو ایس سی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کو سعودی عرب اور چائنا سے 13 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کی امید

اتحادی حکومت کا بجٹ خسارہ 54 فیصد اضافے سے 808 ارب روپے تک پہنچ گیا

 اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کو ملک کے عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ذریعے پانچ ضروری اشیاء (دالوں، آٹا، چینی، چاول اور گھی) پر وزیراعظم کے ریلیف پیکج اور دی جانے والی زر اعانت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں عوام کو اچھے معیار کا آٹا، چینی، چاول، گھی اور دالیں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں۔ اجلاس میں سبسڈی ( زراعانت )کے مالی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے کے غریب طبقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جنہیں زیادہ سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ان کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے وزارت صنعت و پیداوار کو مزید ہدایت کی کہ وہ ایک جامع ماڈل تیار کرے جس کے تحت اقتصادی لحاظ سے معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر