ٹوئٹرکے تصدیقی اکاؤنٹ پر بلوٹک کی جگہ گولڈن اور گرے ٹک کے استعمال کا آغاز

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کیلئے3مختلف رنگوں پرمشتمل چیک مارکس متعارف کرائےجارہے ہیں، حکومتی اکاؤنٹس کیلئے سرمئی رنگ (گرے کلر) کمپنیز کے اکاؤنٹس کیلئے سنہری رنگ (گولڈن کلر) جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کیلئے نیلا رنگ (بلوکلر) ہی استعمال کیا جائے گا

 دنیا کے امیرترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹرکے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کیلئےاب نیلے رنگ کی جگہ سنہرے اور گرے رنگ سمیت مختلف رنگوں کے” ٹک” استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کیلئے اب نیلے رنگ کے بجائے دیگر رنگوں کے” ٹک” استعمال کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان میں گوگل پلے اسٹور یکم دسمبر سے بند ہوجائے گا

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میںبتایا ہے کہ مختلف رنگوں پر مشتمل تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی سروس اگلے ہفتے سے شروع کی جائےگی۔ نئی سروس کا آغاز مشہور شخصیات کے اکاؤنٹ سے کیا جائے گا۔

مسک نے ٹوئٹراکاؤنٹ  کے نئے تصدیقی سسٹم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کیلئے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔

ٹوئٹر کے سربراہ مسک نے کہا ہے کہ حکومتی اکاؤنٹس کیلئے سرمئی رنگ (گرے کلر) کمپنیز کے اکاؤنٹس کیلئے سنہری رنگ (گولڈن کلر) جبکہ  انفرادی اکاؤنٹس کیلئے نیلا رنگ (بلوکلر) ہی استعمال کیا جائے گا۔

مسک نے بتایا کہ تصدیق شدہ انفرادی اکاؤنٹ نیلے رنگ کا ہوگا تاہم اگر وہ شخص کسی ادارے سے منسلک ہے تو ساتھ ایک سکینڈری لوگو بھی وضح  کیا جائے گا جس سے اکاؤنٹ کے تصدیقی ادارے کا معلوم ہوگا ۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق ان تمام اکاؤنٹس پر ویری فائی چیک مارک کو ایکٹیویٹ کرنے سے قبل ان افراد کی فراہم کردہ تفصیلات کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوب پاکستان میں مارکیٹنگ کا سب سے موثر ذریعہ بن گئی

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا کہ 8 ڈالر ماہانہ کی بنیاد پر ان افراد کو نئی سروس فراہم کی جائے گی جو کسی ادارے سے منسلک ہیں تاہم ادارے کی تصدیق کی جائے گی ۔

دوسری جانب ٹوئٹرکے نئے سربراہ کی جانب سے کیے گئے مختلف اعلانات کے باعث متعدد کمپنیز نے  مائیکرو بلاگنگ سائٹ کو اشتہارات دینے سے ہاتھ کھینچ لیا ہے  ۔

مشہور کمپنی جنرل موٹرز،امریکن ایئرلائنز سمیت بہت سی بڑی کمپنیز نے ٹوئٹرسے کیے گئے معاہدے ختم کرکے مزید اشتہارات کی فراہمی بند کردی ہے ۔

متعلقہ تحاریر