بارکھان میں اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرکے 40 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ایکسائز، اینٹی نارکوٹکس اور دیگر اداروں نے کامیاب مشترکہ کارروائی میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لیکر عیسیٰ نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے،حکام نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایکسائز، اینٹی نارکوٹکس اور دیگر اداروں نے کامیاب مسترکہ کارروائی میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے جبکہ ایک ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ایکسائز، اینٹی نارکوٹکس اور دیگر اداروں نے کامیاب مشترکہ کارروائی میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لیکر عیسیٰ نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کسٹمز کی افغان بارڈر پر کارروائی، 36 کروڑ مالیت کی67 نان کسٹم گاڑیاں تحویل میں لےلیں
پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں کارروائی ، 8.6 ارب روپے کی منشیات قبضے میں لے لیں
سیکرٹری ایکسائز کی ہدایت پر کی جانے والی کارروائی میں ایکسائز انسپکٹر آزاد خان، ایکسائز انسپکٹر عبداللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران اسناپ چیکنگ کوئٹہ سے آنے والے مشکوک ٹرک کو روکا ۔
مشکوک ٹرک کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک من سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی ہے۔ نارکوٹکس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیورعیسیٰ محمد ولد سیف اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔
حکام کے مطابق عیسیٰ محمد ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کالونی کا رہائشی ہے ۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔