عمران اور چوہدری پرویز مدمقابل: پی ٹی آئی کی "الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلیوں کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی نہ توڑنے کے اشارے پر  وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی حکومت پر عام انتخابات کیلئے مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘‘ ریلیوں کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز آج سے لاہور میں ہوگا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان نے "الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” کے نام سے نئی سیاسی ریلیوں کے سلسلے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کی منظوری سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان نے "الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” کے نام سے نئی ریلیوں کے سلسلے کا اعلان کیا ہےجس میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ دہرایا جا ئے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ طاقتور حلقوں کے پیغامات عمران خان کو پہنچانے لگے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ایک اجلاس میں  قبل از وقت عام انتخابات کیلئے ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سابق وزیراعظم کی منظوری سے ریلیوں کا شیدول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی "الیکشن کراؤملک بچاؤ” کمپین پورے ملک میں چلائی جائے گی جس میں وفاقی حکومت سے وقت سے پہلے عام انعقاد کا مطالبہ دہرایا جائے گا جبکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی بھی اجاگر کی جائے گی ۔

عمران خان کی منظوری سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق لاہور میں 11 دن تک روزانہ "الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلیاں نکالی جائیں گی جس کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی ۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے انٹرویو میں عمران خان کو بالواسطہ پیغام دیتے ہوئے اسمبلی نہ توڑنے کا عندیہ دیا تھا جس پر پی ٹی آئی قیادت کو اندازہ ہوا کہ وہ بھی الیکشن کیلئے رضامند نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسمبلی کی کیا اوقات عمران خان کیلئے جان بھی حاضر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اپنی پارٹی کے سیاسی مفاد کیلئے قبل از وقت عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں جس پر پی ٹی آئی چیف نے "الیکشن کراؤملک بچاؤ” ریلیوں کا اعلان کیا ۔

تحریک انصاف کے عام انتخابات میں کلین سوئپ کرنے کی اطلاعات پر چوہدری پرویز الہیٰ پریشانی میں مبتلا ہیں اورعام انتخابات سے قبل اپنی پارٹی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ تحاریر