لورا لائی میں ایگل اسکواڈ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر لوالائی پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کیں جس میں منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات لورا لائی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر منشیات و دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر لوالائی پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کیں جس میں منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بارکھان میں اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرکے 40 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی

کسٹمز کی افغان بارڈر پر کارروائی، 36 کروڑ مالیت کی67 نان کسٹم گاڑیاں تحویل میں لےلیں

پولیس حکام کے مطابق ایگل سکواڈ نے  نیک محمد ولد  صدام کو حراست میں لیکر ملزم کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس بر آمد کی ۔ ملزم کے خلاف نار کو ٹکس قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ایگل اسکواڈ   کی ایک الگ کارروائی میں ملزم بنام ضبغت اللہ ولد صدیق اللہ کو گرفتار کیا ۔ ملزم سے  چوری کیا گیا موبائل فون اور اسلحہ بر آمد کیا ۔  پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ایلگل اسکواڈ نے ایک اور کارروائی میں مقدمہ فرد نمبر 210/2022 بجرم 149،148،147،324 میں مطلوب مفرور ملزمان محمد اکرم، محمد شفیع ولد موگل ساکن لورالائی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر