مراکش فٹ بال ٹیم کےاسٹار اشرف حکیمی نے ماضی کی محرومیاں آشکار کردیں

مراکش کے اسٹار فٹ بالر اشرف حکیمی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ میرا فٹ بال کیرئیر میرے والدین کی مرہون منت ہیں، والدہ نے گھروں میں صفائی ستھرائی اور والد نے خوانچہ فروشی کرکے میرے کیرئیر کیلئے ان گنت قربانیاں دیں، میرا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جو روزانہ کی بنیاد پر پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے جدوجہد میں مصروف رہا

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ2022 کے راؤنڈ آف 16 کے اہم ترین میچ میں مراکش نے اسپین کو تین صفر سے شکست دیکر پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ مراکش کی یہ کامیابی اشرف حکیمی کی وجہ سے ممکن ہوپائی ۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں مراکش نے اسپین کو ناقابل یقین شکست سے دوچارکردیا۔ کھیل کے 90 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ کرپائی جس پر 30 منٹ اضافی دیئے گئے تاہم ان تیس منٹ میں بھی فیصلہ نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

قطر ورلڈ کپ: فرانسیسی کھلاڑی “کلیان ایمباپے” نے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

مراکش اوراسپین  کے درمیان کوئی گول اسکور نہ ہونے پر فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے پر طے ہوا جس میں مراکش کی ٹیم نے چار پینلٹی ککس میں سے تین پر گول داغے تاہم اسپین کی ٹیم اس میں بھی کوئی گول اسکور نہیں کرسکی ۔

اسپین کے خلاف میچ کے ہیرو  اور مراکش کے اسٹار فٹ بالر اشرف حکیمی نے جیت کے بعد رقص کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں اپنی والدہ سے اظہار محبت کیا۔ انہوں نے اپنی والدہ کو بوسہ دیا اور ان کی والدہ نے بھی انہیں جیت پر مبارکباد دی ۔

مراکش کے اسٹار فٹ بالر اشرف حکیمی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اشرف حکیمی کا کہنا ہے کہ میرا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے جوکہ پیٹ کی آگ بجھانےکیلئے جدوجہد میں مصروف رہے ۔

اشرف حکیمی نے بتایا کہ میری والدہ لوگوں کے گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھیں جبکہ والد شہر کے گلیوں میں  خوانچہ لگاتے تھے جس سے معمولی آمدن میسر ہوپاتی تھی۔ میرا تعلق ایک معمولی خاندان سے تھا ۔

اشرف حکیمی نے اپنے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق ایسے خاندان سے تھا جو روزانہ کی بنیاد پر روزی کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ آج میں ان کے لڑتا ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اشرف حکیمی نے کہا کہ فٹ بال کیرئیر میرے والدین کی دین ہے۔ ان کی میرے کیرئیر کیلئے بے انتہا قربانیاں ہیں۔ والدین نے بھائیوں کوبہت ساری سہولیات سے محروم رکھا تاکہ میں کامیاب ہوجاؤں۔

اشرف حکیمی اسپین میں پیدا ہوئے تاہم انہوں نے فٹبال کھیلنے کیلئے اپنے آبائی وطن مراکش کا انتخاب کیا۔ وہ فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمن کے مستقل کھلاڑی ہیں جبکہ وہ ریال میڈرڈ اور انٹر میلان سے بھی کھیلتے رہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر