سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان میں درج تمام مقدمات ختم کرنیکا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی درخواست منظور کرلی،سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں، بلوچستان پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لے گئی تھی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم

سینیٹراعظم سواتی کے انجام نے خالد مگسی کو زباں بندی پر مجبور کردیا

 

سینیٹراعظم سواتی کے بیٹے نے اپنے والدکیخلاف مقدمات ختم کرانے کیلیے بلوچستان ہائیکورٹ میں  درخواست دائرکی تھی۔دو روز قبل  سماعت میں عدالت عالیہ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سماعت میں بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے آئی تھی۔

متعلقہ تحاریر