رانا ثنااللہ کا نواز شریف کی واپسی پر تاریخ ساز استقبال کا اعلان مگر تاریخ نہیں بتائی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی پرقوم ان کا پرتپاک اور تاریخ ساز استقبال کرے گی تاہم رانا ثنااللہ نے نوازشریف کی واپسی کی کوئی تاریخ نہیں دی جبکہ مسلم لیگ نون کے متعدد رہنما رواں ماہ ان کی واپسی کی تاریخیں دے چکے ہیں مگر نوازشریف تاحال وطن واپس آنے سے گریزاں ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ قوم ان کی واپسی پر تاریخ ساز اور شاندار استقبال کرے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی واپسی سے متعلق کہا ہےکہ قوم انکی وطن واپسی کا پر تپاک اور تاریخ ساز استقبال کرے گی تاہم رانا ثنااللہ نے نواز شریف کی واپسی کی کوئی تاریخ نہیں دی ۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اندرونی دباؤ کے باوجود وطن واپسی سے گریزاں

نون لیگی رہنما رانا ثنا کا کہناتھاکہ میاں محمد نوازشریف راستہ نہ روکا جاتا تو آج پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہوتا۔ عمران خان نے ملک کا جو حال کردیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں مگر موجودہ اتحادی حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  نے بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کو پوری قوم ان کا شاندا استقبال کریں گی تاہم نون لیگی رہنما اپنے پارٹی قائد کی واپسی سے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دے پائے اور کہا کہ  بہت جلد صحت یابی کے بعد پاکستان آئیں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف قوم کے دل کی دھڑکن ہے جبکہ شہباز شریف کی سربراہی میں  پی ڈی ایم اتحاد کی حکومت  عمران خان کی جانب سے کھڑے کیے گئے مسائل کے حل کیلئے  یکجا ہوکر پوری طرح کوشاں ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ ہے کہ  نوازشریف جنوری میں وطن واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل نون لیگ کے دیگر ارکان اسمبلی اور عہدیداران رواں ماہ دسمبر نواز شریف کی واپسی کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اور مریم نواز کی لندن چھوڑنے کی ایک نہیں کئی وجوہات ہیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے کئی رہنما اس سے قبل دعویٰ کرچکے ہیں کہ نواز شریف اگلے عام انتخابات سے قبل پاکستان میں ہوں گے تاہم نواز شریف تاحال وطن واپس نہیں آئے ۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے بار بار نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا جاتا ہے تاہم گزشتہ 8 ماہ سے ان کی جماعت وفاقی حکومت میں ہے اور وطن واپس آنے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر