قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد

بین الاقوامی سائیکلسٹ ثمر خان کے مطابق سائیکلنگ کیمپ میں 15 خواتین سائیکلسٹ سمیت قبائلی صحافی خاتون جمائمہ خان نے حصہ لیا۔

ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں خواتین سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور حصہ لیا۔

ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد گلوبل سپورٹس منٹورنگ پروگرام کے تحت کیا گیا۔ کیمپ بین الاقوامی سائیکلسٹ ضلع دیر کے ثمر خان کے نگرانی میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

طلاق کی افواہوں کےبعد شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کیساتھ پہلی وڈیوپوسٹ کردی

مراکش فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ، رونالڈو ہمیشہ کے لیے ورلڈ کپ سے باہر

بین الاقوامی سائیکلسٹ ثمر خان کے مطابق سائیکلنگ کیمپ میں 15 خواتین سائیکلسٹ سمیت قبائلی صحافی خاتون جمائمہ خان نے حصہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ قبائلی نوجوانوں کی طرح قبائلی خواتین میں بھی ٹیلنٹ موجود ہیں ، اس لیے انہیں بھی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی خواتین کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ ضلع خیبر سمیت تمام قبائلی اضلاع میں خواتین کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے۔

صحافی خاتون جمائمہ خان کا کہنا تھا کہ قبائلی خواتین کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔

ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے صحافی و سوشل ایکٹیویسٹ  جمائمہ آفریدی نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی یہ کیمپ کا آئیڈیا کسی کیساتھ شیئر کرتی تو کہا جاتا تھا کہ ایسا نہ کریں ، کیونکہ یہ رسکی ہے، کیونکہ ہمارے علاقے لوگ پرانی سوچ کے مالک ہیں ، یہاں ٹیلنٹ بہت موجود ہیں لیکن سہولیات کا فقدان ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس سائیکلنگ کیمپ کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لنڈی کوتل میں خواتین سائیکلنگ کیمپ کے انعقاد کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

لنڈی کوتل بازار میں منعقدہ مظاہرہ میں خواتین سائیکلنگ کیمپ کے انعقاد کی بھرپور مذمت کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قبائلی خواتین کو تعلیم کی ضرورت ہے۔ پانی اور بجلی کا مسل حل ہو تو خواتین کے مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔ مغربی این جی اوز قبائلی خواتین کے مسائل کے حل کی بجائے مغربی ثقافت کے فروغ میں دلچسپی لیتی ہیں۔ جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر