فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام سے تعلیمی بہتری کی راہیں کُھل رہی ہیں، معین الجامعہ این ای ڈی

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا ہے کہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام سے تعلیمی بہتری کی راہیں کُھل رہی ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن فیکلٹی ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے بھرتی ہونے والے 30 اساتذہ کو جامعہ این ای ڈی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتب کباڑ میں فروخت ہونے لگیں، ایم پی اے نے ویڈیو شیئر کردی
سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی نذید لغاری کو معطل کردیا
اس موقعے پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دورے اساتذہ کے وژن کو وسیع کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں کہنا تھا کہ آپسی بہتر تعلقات سے تعلیمی بہتری کی راہیں کُھلتی ہیں۔
جامعہ این ای ڈی کے ترجمان فروا حسن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ جاوید علی ممین اور ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین نے مختلف جامعات اور کالجز سے آئے 30 اساتذہ کو این ای ڈی کا دورہ کروایا۔









