آپ نے قابل فخر تاریخ رقم کی، ایمباپے کا اشرف حکیمی کو خراج تحسین
سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز رکھنے والے فرانسیسی فٹ بال اسٹار" کلیان ایمباپے" ( Kylian Mbappé) نے مراکش کے اسٹار فٹ بالر اشرف حکیمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ نہ ہوں، آپ نے تاریخ رقم کی ہے ،آپ کے کارنامے قابل فخر ہیں
فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ شکست خوردہ مراکش کی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اشرف حکیمی کا کہنا ہے کہ ہم نے سب کچھ کھو دیا، ایک ٹیم کا، ایک پورے ملک کا خواب چکنا چور ہوگیا مگر ہمیں اپنی کارگردگی پر فخر ہے ۔
مراکش کے فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اشرف حکیمی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرانس سے شکست پر کہا کہ ہم نے یہ سب کچھ دیا۔ ایک ٹیم کا، پورے ملک کا خواب ختم ہو گیا لیکن ہمیں اپنے کیے پر فخر کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
مراکش فٹ بال ٹیم کےاسٹار اشرف حکیمی نے ماضی کی محرومیاں آشکار کردیں
اشرف حکیمی نے کہا کہ ہم آخری لمحے تک لڑتے رہے اور سر اونچا رکھ کر چلے گئے۔ ہم اس قوم کے لیے اپنا سب کچھ دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مراکشی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا بھی کیا ۔
We gave it all. The dream of a team, of a whole country, is over. But we have to be proud of what we have done. We fought until the last second and we leave with our heads held high.We will continue to try and give our all for this nation. Thanks to all Moroccans for your support pic.twitter.com/By6ev5uwEC
— Achraf Hakimi (@AchrafHakimi) December 15, 2022
مراکش کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کرنے والی فرانسیسی ٹیم کے فٹبالر” کلیان ایمباپے” ( Kylian Mbappé) نے اشرف حکیمی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
اشرف حکیمی کے ٹوئٹ کے جواب میں فرانسیسی فٹبال اسٹار ” کلیان ایمباپے” ( Kylian Mbappé) نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ نہ ہوں "آپ نے تاریخ رقم کی ہے "۔
Don’t be sad bro, everybody is proud of what you did, you made history. ❤️ @AchrafHakimi pic.twitter.com/hvjQvQ84c6
— Kylian Mbappé (@KMbappe) December 14, 2022
سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز رکھنے والے فرانسیسی فٹ بال اسٹار” کلیان ایمباپے” ( Kylian Mbappé) نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اشرف حکیمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ نہ ہوں ۔
” کلیان ایمباپے” ( Kylian Mbappé) نے مراکش کے فٹبال اسٹار حکیمی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ غمزدہ نہ ہوں بھائی، آپ نے جو کچھ کیا اس پر سب کو فخر ہے، آپ نے تاریخ رقم کی۔
یاد رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔