بھارت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ریل گاڑیاں گننے کی نوکری پر لگادیا

بھارتی نشریاتی ادارے پریس ٹرسٹ انڈیا (پی ٹی آئی ) کے مطابق جعل سازوں نے دھوکہ دہی کے ذریعے28 اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محکمہ ریلوے میں ملازمت دینے کے لیے  ڈھائی کروڑ روپے ہتھیا کر انہیں آتی جاتی ریل گاڑیوں کی گنتی پر لگا دیا،بیروزگار نوجوانوں کی جعل سازوں سے ملاقات کروانے والے فوجی افسر نے پولیس کو حقیقت سے آگاہ کردیا

بھارت میں جعل سازوں نے دھوکہ دہی کے ذریعے28 اعلیٰ تعلیم یافتہ  نوجوانوں کو محکمہ ریلوے میں ملازمت دینے کے لیے  ڈھائی کروڑ روپے ہتھیا کر انہیں آتی جاتی ریل گاڑیوں کی گنتی پر لگا دیا ۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جعل سازوں نے 28 اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ریلوے میں ملازمت دلانے کیلئے دھوکہ دہی سے ڈھائی کروڑ  روپے  وصول کرنے کے بعد انہیں  آتی جاتی  ریل گاڑیوں کی گنتی پر لگا دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پراپرٹی ڈیل میں دھوکہ ہوا، 70 فیصد آمدنی کھو بیٹھا، سیف علی خان

بھارتی نشریاتی ادارے پریس ٹرسٹ انڈیا (پی ٹی آئی ) کے مطابق تامل ناڈو کے28 انجینئرنگ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے گریجویٹ نوجوانوں کو ریلوے میں نوکری کا جھانسہ دیکر ان سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے گئے ۔

ملازمت کے متلاشی نوجوانوں  کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ رواں سال جون اور جولائی میں پیش آیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ نوجوانوں کو ملازمت کے لیے  ایک سابق فوجی نے جعل سازوں سے ملاقات کروائی  ۔

بھارتی فوج کے سابق اعلیٰ افسر سبو رامی  کے مطابق انہیں ایک شخص سوارامن نے ریلوے میں ملازمت کے حوالے سے بتایا جس پر میں نے اپنے آبائی علاقے کے کچھ پڑھے لکھے افراد کو ملازمت کے لیے بلایا لیا تھا ۔

سبورامی نامی سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ سوارامن نامی شخص نے حکومتی عہدیداروں سے اپنی قربت  کا بتایا اور کہا کہ بیروزگاروں کو نوکریاں دلاسکتے ہیں جس پر میں نے  تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کی مدد کا سوچا ۔

انہوں نے بتایا کہ  میں نے اپنے آبائی شہر ویرودھونگر کے نوجوانوں کی مدد کے لیے انہیں دہلی بلایا اور ان کا رابطہ سوارامن سے کروایا  جس نے ہر  نوجوان  سے  ڈھائی سے 3 لاکھ روپے وصول کیے ۔

یہ بھی پڑھیے

دھوکہ دہی کا الزام: شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف ایف آئی آر درج

بھارتی فوج کے 80 سالہ ریٹائرڈ افسر سبورامی نے بتایا کہ میرے شہر کے لوگوں کو جعلی میڈیکل کروا کر انہیں دہلی میں ایک ماہ کی ٹریننگ  کے نام پر پلیٹ فارم پر آتی جاتی ٹرینز کی گنتی پر لگادیا گیا۔

فوجی افسر سبورامی نے شک ہونے پر پولیس کو تمام تر واقعے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کسی نوجوان سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا بلکہ میری نیت بیروزگاروں کی مدد کرنا تھی ۔

سبورامی کی درخواست پر دہلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دھوکے بازی کا شکار ہونے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اکژیت نے بتایا کہ نوکری کے لیے پیسے ادھار لیکر ادا کیے ۔

متعلقہ تحاریر