پی ٹی آئی قیادت بیانات دینے میں احتیاط کرے، چوہدری پرویز الہیٰ کا مشورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیا تھا کہ وزیرآباد میں وہ خود سیکورٹی کا بندوبست کرلیں۔ کہتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئیں۔

گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئیں ، 25 مئی کو ان کا برا حال تھا زبانیں باہر آئی ہوئی تھیں ، اس لیے شکر ادا کریں ، کیونکہ ناشکری اللہ کو پسند نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرآباد حملے میں عمران خان کو قتل کرنے کوشش کی گئی، فواد چوہدری

عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرانے کے لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا

گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا مزید کہنا تھا کہ پنجا ب میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی منصوبہ ہے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ گوجرانوالہ کو تعلیم، صحت او رصفائی کے لحاظ سے بہترین شہر بنانا میرا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال 502 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے پراجیکٹ کی لاگت 7 ارب 74 کروڑ روپے ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں 6منزلہ مرکزی اور ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا گیا ، گوجرانوالہ کے نئے ٹیچنگ ہسپتال میں 19آپریشن تھیٹر اور 40 بیڈز کا آئی سی یو قائم کیا گیا۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں 16سے زائد میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔

 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال او پی ڈی میں فلٹر کلینک، گائنی، امراض چشم کے شعبے قائم کئے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں جدید سی ٹی سکین، ایکسرے، الٹراساؤنڈ،پیتھالوجی لیب قائم کی گئی ہے۔

نئے ہسپتال میں ڈاکٹروں، سٹاف کے لئے ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ او رہوسٹل بنائے گئے ہیں۔ طلبہ، ڈاکٹروں اور سٹاف کے لئے خصوصی طورپر تین بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ہاسپٹل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے انسنریٹر نصب کیاگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر