امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنے بڑے اسٹورز قائم کردیئے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن نے بھارت میں تیزی سے اپنے فزیکل اسٹورز قائم کرکے ان میں بھارتی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنا شروع کردیا ہے، بھارتی حکام کے مطابق ایپل ملک کے 50 ہزار افراد کو روزگار فراہم کرنے جارہا ہے 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انٹر نیشنل کارپوریشن نے دہلی اور ممبئی سمیت پورے بھارت میں موجود اپنے تمام ریٹیلرزاسٹورز کیلئے بھارتی شہریوں کی بھرتیاں شروع کردی ہیں۔  

فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن نے بھارت میں تیزی سے اپنے ریٹیلرز اسٹورز قائم کرنے شروع کردیئے جبکہ  کثیر تعداد میں بھارتی شہریوں روزگار کے موقع بھی فراہم کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل انٹرنیشنل کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی

فائنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے2 سال قبل بھارت میں آن لائن  فروخت کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم اب کمپنی نے بھارت میں اپنے اسٹورز بھی قائم کردیئے ہیں۔

ایپل کے مطابق بھارت دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹ بن گیا ہے  جس کے بعد انڈیا میں فزیکل ریٹیلرز پوائنٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں بھارتی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔

ایپل انٹرنیشنل نے اپنے چین اسٹورز کے لیے بھارتی کے آئی ٹی ماہرین اور ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیاں شروع کی ہیں جس کے تحت پورانڈیا میں ایپل اسٹورز کی بڑی چین قائم کی جائے گی ۔

بھارتی حکام کے مطابق ایپل انٹرنیشنل کارپوریشن کی ملک میں باقاعدہ آمد سے 50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں ہیں جبکہ ایپل کے کنٹریکٹ مینوفیکچررز بھی ملک میں ملازمتیں پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال  اسمارٹ فونز کی پروڈکشن سے منسلک کمپنیز کیلئے مراعات فراہم کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک میں تیزی سے ٹیک کمپنیز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ تحاریر