متحدہ لندن کابلدیاتی الیکشن کےبائیکاٹ کا اعلان، کراچی میں وال چاکنگ شروع
ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز مصطفیٰ عزیزآبادی کی سربراہی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کراچی ،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کےبائیکاٹ کا اعلان کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) لندن نے الطاف حسین کی کال پر کراچی میں بلدیاتی الیکشن کےبائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ایم کیوایم لندن کے اعلان کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی وال چاکنگ شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
الطاف حسین کی بائیکاٹ کی اپیل پر کراچی والوں نے ایم کیوایم کو مسترد کردیا
ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز مصطفیٰ عزیزآبادی کی سربراہی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کراچی ،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کےبائیکاٹ کا اعلان کیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلانhttps://t.co/uggIT0lEm4#الطاف_کا_بائیکاٹ_جیتے_گا pic.twitter.com/JoIjbhQibC
— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) January 10, 2023
سینئرصحافی عرفان الحق کے مطابق ایم کیوایم لندن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بائیکاٹ کی وال چاکنگ شروع کردی گئی ہے۔ عرفان الحق نے ملیر سیکٹر کی جانب سے کئی گئی وال چاکنگ کی وڈیو بھی شیئر کردی۔
ایم کیو ایم لندن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کی بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بائیکاٹ کی وال چاکنگ شروع ۔ @OfficialMqm @MQMPKOfficial #Karachi #LBElection pic.twitter.com/dPW5b99Qtv
— Irfan ul Haque (@IrfanHaqueS) January 10, 2023
الطاف حسین گزشتہ سال نومبر میں ہی کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والےبلدیاتی الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
مہاجر عوام اور تمام حق پرست عوام بلدیاتی انتخابات کے بھرپور بائیکاٹ کی تیاریاں شروع کردیں ۔ قائد تحریک الطاف حسین #الطاف_کا_بائیکاٹ_جیتے_گا pic.twitter.com/vRDTJ7Tf5j
— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) January 10, 2023
گزشتہ روز مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے بعد بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی نومبر میں بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کیلیے کی گئی اپیل کی وڈیو بھی شیئر کردی۔