رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب النصر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
سعودی پرو لیگ کلب النصر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کی آمد کے بعد اپنے فالوورز کو نئی بلندیوں پر پہنچتے دیکھا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے النصر کے فالورز11 ملین تک جا پہنچیں ہیں، کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کی ٹیم النصر میں شمولیت کیلئے 75 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ کیا
پرتگال کی ٹیم کے کپتان اور دنیائے فٹ بال کے سب سے مہنگے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد کلب کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جبکہ اس کے انسٹاگرام فالورز میں دن بدن بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
دنیائے فٹ بال کے سب سے مہنگے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر میں شمولیت کے بعد کلب کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا اور یہ 11 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
رونلڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد میسی کا الہلال کلب سے معاہدہ ؟
سعودی پرو لیگ کلب النصرکے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کی آمد کے بعد اپنے فالوورز کو نئی بلندیوں پر پہنچتے دیکھا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے النصر کے فالورز 11 ملین تک جا پہنچیں ہیں۔
سعودی کلب النصرنے37 سالہ لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو بنیادی طور پر اپنے کلب کی کامیابی کے لیے شامل کیا تھا تاہم رونالڈو شمولیت سے کلب نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے ۔
کرسٹیانو رونالڈو کی النصر فٹ بال کلب میں شمولیت کے بعد، سعودی عرب کا کلب اب انسٹاگرام پر انگلش پریمیئر لیگ کے ٹاپ سکس کلب سے زیادہ فالوورز ہونے پر فخر کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی ۔نو رونالڈو کو معاہدے کے تحت 200ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فارورڈ دنیائے فٹ بال کے سب سے مہنگے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کی ٹیم النصر میں شمولیت کیلئے 75 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر میں شامل
واضح رہے کہ پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کلب سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔
براڈکاسٹر پیئرز مورگن کے ساتھ ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں فٹ بال کے دنیا کے مایا ناز کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے کہا تھا کہ ٹیم منیجر اور کوچ ایرک ٹین ہیگ میری نظروں میں اپنی عزت گنوا چکے ہیں۔