جنسی ہراسانی میں ملوث ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کے سربراہ عہدہ چھوڑنے پر رضامند

بھارتی خواتین ریسلرز کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اور ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن سنگھ نے عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی، خواتین ریسلرز نے  وزیر کھیل  سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا

بھارتی خواتین ریسلرز کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن سنگھ نے عہدہ چھوڑنے کا رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

بھارتی خواتین ریسلرز کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اور ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن سنگھ نے عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

شرلین چوپڑا کا ساجد خان پرجنسی ہراسانی کا الزام، بگ باس سے نکالنے کامطالبہ

برج بھوشن سنگھ نے جانب سے عہدے چھوڑنے کا یقین دہانی کروانے کے بعد بھارتی ریسلرز نےاحتجاج ختم کردیا ہے۔ برج سنگھ پر خواتین ریسلرز  کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ایک گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد ہندوستان کے سرکردہ کھلاڑیوں نے جمعہ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف اپنا احتجاج ختم کیا۔

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن سنگھ کو کہا ہے کہ تحقیقات تک اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں تاکہ غیر جانبدارانہ جانچ پڑتال پوری کی جاسکے ۔

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرکی پیشکش پر بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج سنگھ نے اپے عہدے سے الگ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے مگر اب تک استعفیٰ نہیں دیا ۔

بھارتی ریسلرز نے وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر کھیل  نے تحقیقات کے لیے نگران کمیٹی قائم کرنے اکا اعلان بھی کیا ہے ۔

یاد رہے کہ تین روزقبل خاتون ریسلرز ونیش پوگھاٹ کی قیادت میں بھارتی پہلوانوں نے برج سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فلموں سے متعلق نریندر مودی کی ہدایات پر انوراگ کشیپ کا ردعمل

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن سنگھ پر 200 سے زائد خواتین کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے تاہم انہوں نے اسے بے بنیاد قررا دیا ہے ۔

ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن سنگھ نے اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے خلاف الزام درست ثابت ہو جائیں تو وہ ’خود کشی کر لیں گے۔

متعلقہ تحاریر