کراچی کے بلدیاتی انتخابات: پی پی اور جے آئی کی لیڈ کم اور پی ٹی آئی کی بڑھ گئی

ای سی پی کے تازہ ترین سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 91 اور جماعت اسلامی نے 85 نشستیں حاصل کیں جبکہ پی ٹی آئی کی نشستیں 42 ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرکاری نتائج جاری کردیئے ہیں ، نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی ایک ایک نشست کم ہو گئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نشستیں بڑھ گئی ہیں۔

منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین پارٹی پوزیشنوں کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی برتری قائم ہے جبکہ جماعت اسلامی بدستور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر تشدد میں ملوث طالبعلم شاہ رخ جتوئی کابھائی نکلا

وزیراعظم شہباز شریف کی اسحاق ڈار کے دعووؤں کے برعکس آئی ایم ایف سے اپیل

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی 7 ڈویژنز اور حیدرآباد کے 9 ڈویژنز میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے 9 روز بعد سرکاری نتائج کا اعلان کیا ہے۔

ای سی پی کے تازہ ترین نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 91 اور جماعت اسلامی نے 85 نشستیں حاصل کیں۔

ای سی پی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 42، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے سات، جمعیت علمائے اسلام-فضل (جے یو آئی-ف) نے دو، اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ایک نشست حاصل کی ، تازہ ترین نتائج کے مطابق ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے نتائج میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ای سی پی نے 229 یونین کونسلوں میں چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے نتائج مرتب کر لیے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی چھ یونین کمیٹیوں کے نتائج روک لیے ہیں ، کمیشن نے اس معاملے کی سماعت 25 جنوری کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر