آصف زرداری پر الزام: پیپلز پارٹی نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان جانب سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں آصف زرداری کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور 10 ارب روپے ہرجانہ دیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ، جس میں ان سے 14 دن میں غیرمشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قانونی نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان جانب سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں آصف زرداری کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور 10 ارب روپے ہرجانہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور دھچکا: یو اے ای کے صدر کا دورہ اسلام آباد منسوخ

جیو نیوز کی اسحاق ڈار پر طنزیہ ہیڈلائن کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

نوٹس میں کہا گیا کہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

قانون نوٹس میں کہا گیا ہےکہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟ یہ سراسر الزام اور بہتان ہے، اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا عمران خان عدالت کو اس پر واضح مؤقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ عمران خان کی جانب سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں شہرت کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر