چوہدری شجاعت صدر اور طارق چیمہ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق برقرار، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کے معاملہ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی پنجاب میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے عدالت پہنچ گئی

پنجاب میں جنرل الیکشن کا معاملہ: عدالت سے گورنر اور الیکشن کمیش کو نوٹسز جاری

فیصلے میں چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کلعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ کی پارٹی صدارت پر بحال کردیا۔

الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو بھی پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر بحال کردیا۔الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 18 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر