آل پارٹیز کانفرنس کا شیڈول تبدیل، اسد قیصر نے پارٹی موقف دے دیا
وزیراعظم کی زیرصدارت کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا شیڈول کی سرکاری مصروفیات کے باعث تبدیل کردیا گیا ہے جوکہ اب 9 فروری کو منعقد کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ باضابطہ دعوت نہیں ملی تاہم شرکت پر غور کیا جارہا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے جوکہ اب 9 فروری کو منعقد کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا شیڈول ان کی سرکاری مصروفیات کے باعث تبدیل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کی عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت، چیئرمین تحریک انصاف کا ٹوئٹ کے ذریعے صاف انکار
ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دہشتگردی، قومی سلامتی اور معاشی استحکام پر مشاورت ہوگی۔ ملکر قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
میڈیا کے مطابق کل ہونے والی اے پی سی کی تاریخ وزیراعظم کی سرکاری مصروفیات کے باعث تبدیل کی گئی ہے، کانفرنس اب جمعرات 9 فروری کو ہوگی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سرکاری طور پر آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت نہیں دی گئی ۔
حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو کل جماعتی کانفرنس میں زبانی کلامی دعوت نامہ بھجوانے کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی دعوت پر ردِعمل کا اظہار pic.twitter.com/c8IROLXvP8
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) February 6, 2023
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری طور پر دعوت نہیں دی تاہم فون پر رابطہ کرکے دعوت دی گئی ہے جس پر پارٹی غور کررہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارٹی سربراہ عمران خان کو اے پی سی کے لیے شیخ رشید اور اعظم سواتی کو پارٹی کا نمائندہ نامزد کرنے کی سفارش کی۔
سابق وزیر اطلاعات نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید وزیر داخلہ رہ چکے ہیں ملکی سلامتی کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ اعظم سواتی سینئر سیاستدان ہیں۔