نون لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی پارٹی کے سوشل میڈیا ہیڈ پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ عاطف رؤف نے ٹوئٹر ہینڈل سے پارٹی کارکنوں کو  پیغام دیا کہ لیگی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کے لیے اپنا نمبر انبکس کریں جس پر عظمیٰ بخاری نے انہیں کہا کہ پہلے انبکس تو کھول لیں  

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کے سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ عاطف رؤف کو اپنی پارٹی رہنما  عظمیٰ بخاری کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ عاطف رؤف نے ٹوئٹر ہینڈل سے لیگی کارکنوں کو پیغام دیا کہ پی ایم ایل این  کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنیں ۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اور مریم کی ہدایات پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مشقیں جاری

عاطف رؤف نے لیگی کارکنوں سے کہا کہ آپ سب اپنا اپنا موبائل نمبر مجھے ان بلس کردیں  تاکہ آپ سب کو بھی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنالیا جائے ۔

لیگی سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ نے کہا کہ  پارٹی کارکنوں کو کہا کہ آئیں مل کر قائد محمد نوازشریف اور مریم نوازشریف  کی آواز بنیں ان کا ساتھ دیں۔

تاہم دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مسلم لیگ نون پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات ،سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔

نون  لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے  عاطف رؤف کی ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے آپ اپنا ان بکس تو کھولیں جوکہ مسلسل بند آرہا ہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے عظمیٰ بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈم اسی بات سے آپ اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ویژن کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔ یہ  سوشل میڈیا ہیڈ ہے۔

ایک نون لیگی کارکن نے عظمی بخاری کو مخاطب کیا اور کہا کہ عاطف رؤف کا ان بکس کھلا ہوتا ہے تاہم کبھی کبھار ٹوئٹر کی وجہ سے کوئی مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر