پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ عوام کو گیس اور تیل کی فراہمی میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ بہتر معاشی صورتحال ہی ملکی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پیٹرول ذخیرہ کررہے ہیں ، ان کے لیے وارننگ ہے کہ ان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے ، ملک میں 20 کا پیٹرول اور 30  دن کا ڈیزل موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی پارٹی کے سوشل میڈیا ہیڈ پر تنقید

نگراں صوبائی وزیر عامر میر سے سخت سوالات: لاہور پریس کلب میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو گیس و تیل کی فراہمی میں تسلسل یقینی بنارہے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے نقصان اٹھائیں گے، اگر ذخیرہ اندوزی جاری رہی تو لائسنس منسوخ کر دیں گے۔ ایکشن لیا تو ذخیرہ اندوز روتے رہیں گے۔ کچھ لوگ سمجھ رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہورہی ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست ماں ہوتی ہے تاہم عوام کے حق کیلئے سختی بھی کر سکتی ہے ، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کو آخری وارننگ دیتا ہوں ، اس وقت تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ سے ہوگا۔ 

متعلقہ تحاریر