آج قوم کو خوشخبری سنائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میڈیا اختلافات کی خبروں کو ہائی لائٹ کرتا ہے تاہم مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر سنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں منعقدہ  دو روزہ روڈ سیفٹی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح سیشن سے خطاب کے بعد کیا۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپ کو جلد بڑی خبر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں اضافہ کردیا

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کا گیس سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان مسترد کردیا

ایک اور صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیشہ اختلافات کی خبروں کو ہائی لائٹ کرتا ہے، کیونکہ یہ ہماری عادت بن گئی ہے۔

صحافی نےسوال کیا ڈار صاحب رکاوٹ کیا ہے؟ جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہر چیز سیٹسفیکٹری ہے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہر چیز صحیح چل رہی ہے۔ وی آر اون ٹریک۔

صحافی نے سوال کیا آج معاملات طے ہو جائیں گے؟ اسحاق ڈار نے مختصر جواب جی ان شاء اللہ آج معاملات طے پاجائیں گے۔ آج فائنل راؤنڈ چل رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر