کالعدم ٹی ٹی پی کی عمران خان پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تردید

جنگ سے دور رہنے والی کوئی سیاسی شخصیت یا جماعت  قطعاً ہمارے نشانے پر نہیں ہے، دہشت گرد تنظیم نے سابق وزیراعظم کے بیان پر وضاحت جاری کردی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے عمران خان کو دھمکیوں سے متعلق افواہوں کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ  جنگ سے دور رہنے والی کوئی سیاسی شخصیت یا جماعت  قطعاً ہمارے نشانے پر نہیں ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے سابق وزیراعظم کے قتل کی کوشش کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

صوابی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک ، 4 گرفتار

پشاور دھماکے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع

کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ”تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے صوبائی ترجمانوں کے ساتھ ایک اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ٹاسک دیاگیا ہے،تقریباً 10 روز قبل بھی اسی پارٹی کے چند لوگوں نے اسی نوعیت کے بے بنیاد دعوے کیے تھے“۔

دہشت گردی تنظیم نے سابق وزیراعظم کے قتل کی سازش کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کرتے ہوئے کہ وہ پہلے بھی کئی سیاسی شخصیات کے ساتھ ایسا کرچکے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان نے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہاکہ”ہماری جنگ اداروں کیساتھ ہے ، دیگر سیاسی و غیر سیاسی افراد اور جماعتوں خو ہم خبردار کرچکے ہیں کہ وہ اس جنگ سے دور رہیں  اور جب تک وہ اس پر عمل پیرا ہیں ، وہ ہمارا نشانہ نہیں ہیں“۔

متعلقہ تحاریر