آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق ’بےبنیاد قیاس آرائیوں‘ کو مسترد کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کےدورہ امریکا سے متعلق بےبنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر کے مبینہ غیر اعلانیہ دورہ امریکا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ "سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آرمی چیف امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

پیٹرول کا بحران: مصدق ملک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ” سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آرمی چیف امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔”

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف پانچویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں 5 سے 10 فروری تک برطانیہ (یوکے) کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ "یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون کے لیے دو سالہ تقریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔”

طالبان عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے مسئلے اور جنوبی ایشیائی خطے کی صورتحال کے پیش نظر اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے آخر میں پاکستان کے طاقتور آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا برطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ تحاریر