پاکستان کہاں جارہا ہے یہ تو وزیراعظم بھی نہیں بتا سکتا، مبشر زیدی

ٹی آر ٹی ورلڈ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے پاکستان میں مواقع نہیں ہیں۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر مبشر زیدی جو نیوز کے شعبے سے وابستہ ہے وہ اس تلاش میں ہے کہ پاکستان کھڑا ہے ، کیونکہ جو بھی وزیراعظم یا سربراہ آتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے ، ہم ایک دوراہے پر کھڑے ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کہاں جارہا ہے یہ تو پاکستان کا طاقتور ترین وزیراعظم بھی نہیں بتا سکتا۔ ہم نے ابھی تک اس سمت کا تعین بھی نہیں کیا ہے کہ ہم نے جانا کہاں ہے۔ ہر نیا آنے والا سربراہ اپنے پیشرو کے وہ تمام اچھے اور برے اقدامات کو رول بیک کردیتا ہے ، اس وجہ سے ہم کہیں نہیں جاپارہے اور گول گول گھوم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شکست کے خوف میں مبتلا حکمران انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں، عمران خان

ڈاکٹر یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک: سابق صوبائی کا عدالت جانے کا اعلان

ایک اور سوال کے جواب میں ٹی آر ٹی ورلڈ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے پاکستان میں مواقع نہیں ہیں ، اور وہ دور بھی نہیں ہے کہ  سرکاری نوکری مل جائے ، پاکستان میں مقابلہ بازی بہت سخت ہوگئی ہے۔ حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے جس کی وجہ سے نوجوان مایوس ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ نے پوچھا کہ پاکستان کدھر جارہا ہے تو ظاہر ہے جنہوں نے مہنگی یونیورسٹیز سے پڑھا ہے ، ان کے والدین کو ان پر بھروسہ تھا کہ وہ ایک اچھے نتائج دینے والا انسان بنیں گے۔ جب ان کو مواقع نظر نہیں آئیں گے تو ظاہر ہے وہ باہر ہی جائیں گے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر زیدی نے مزید کتنی خوبصورت باتیں دیکھتے ہیں ان کے اس انٹرویو میں۔

متعلقہ تحاریر