ڈاکٹر یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک: سابق صوبائی کا عدالت جانے کا اعلان

سابق صوبائی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گی۔

آڈیو لیکس کے موسم میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔ میبنہ آڈیو لیک میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، غلام محمود ڈوگر سے کسی خوشی کی خبر کا ذکر کرتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں۔ تاہم آڈیو لیک پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ

غلام محمود ڈوگر: جی میڈم اسلام علیکم

ڈاکٹر یاسمین راشد: وعلیکم اسلام ،،،، اسلام علیکم ڈوگر صاحب کیہ حال ایہہ؟؟ ول اوں

غلام محمود  ڈوگر: جی اللہ دا شکر ایہہ بالکل ٹھیک

ڈاکٹر یاسمین راشد: کوئی چنگی خبر دسوناں؟؟؟ آرڈر ہوگئے نے۔

غلام محمود ڈوگر: نہیں ابھی تک نہیں ملے آرڈر

ڈاکٹر یاسمین راشد: ایناں دا ارادہ کیہ ایہہ؟؟؟ میں ویسے پُچھ رہی آں

غلام محمود ڈوگر: نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں وہ تو ان شاء اللہ جیسے ہی ہوں گے تو مل جائیں گے ، ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں وہاں پر

یہ بھی پڑھیے

جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نگراں کے پی حکومت میں پی پی اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی شمولیت پر تنازعہ

ڈاکٹر یاسمین راشد: اچھا

غلام محمود ڈوگر: وہ ڈاک ساتھ جاتی ہے نا جج صاحبان کے وہ سائن کرتے ہیں اس پر

ڈاکٹر یاسمین راشد: آآآ،،،، اچھا اچھا

غلام محمود ڈوگر: کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ کورٹ ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں

ڈاکٹر یاسمین راشد: اچھ تو وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے

غلام محمود ڈوگر: اچھا ٹھیک

ڈاکٹر یاسمین راشد: میں نے کہا جی کہ میری خبر کے مطابق ابھی تک ان کو نہیں ملے

غلام محمود ڈوگر: جی ابھی تک نہیں ، وہ آجائیں گے رات کو ،ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہوتی ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد: آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائےگی ، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں،،،،، ہاہاہاہا

غلام محمود ڈوگر: اللہ تعالیٰ خیر کرے ، اللہ تعالیٰ کرم کرے

ڈاکٹر یاسمین راشد: میں نے کہا مشکل سوال آپ کو ڈال دیا

غلام محمود ڈوگر: اللہ تعالیٰ کرم کرے اپنا

ڈاکٹر یاسمین راشد: اللہ تعالیٰ کرم کرے گا اپنا ، ٹھیک ہے

غلام محمود ڈوگر: ان شاء اللہ

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی آڈیو لیک پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر عدالت جائیں گی ، آڈیو لیک کرنے والوں  کے عدالت میں گھسیٹیں گیں۔

متعلقہ تحاریر