بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کے سیاسی مستقبل کے خاتمے کی پیشگوئی

بلاول بھٹو زرداری نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان جمہوری عمل سے رو گردانی کرتے ہوئے غیرجمہوری قوتوں سے مدد مانگتے رہے تو وہ تاریخ میں کھوجائیں گے، ان کا سیاسی مستقبل صرف جمہوریت میں ہے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جمہوری راستے کے انتخاب نہیں کرتے ہیں تو پھر ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوگا ۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بین الاقوامی نشریاتی سی این بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی نئے آرمی چیف کو مبادکباد، قائد اعظم کا قول بھی یاد دلایا

بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جمہوری راستے پر چلنے سے انکار کرتے ہیں تو ان کا سیاست میں مستقبل نہیں ہوسکتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کوتحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) نے ایک جمہوری اور ادارہ جاتی  سنگ میل قرار دیا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شاید عمران خان کے حامیوں کو عدم اعتماد کے نتائج پسند نہ ہوں لیکن یہ ملکی تاریخ  میں ایک بنیادی کامیابی ہے جس میں جمہوری عمل کی پاسداری کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سابق آرمی چیف آرمی نے اپنی وردی میں کھڑے ہوکر تقریر کی جہاں انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں فوج سیاست میں مداخلت کرتی تھی۔

سی این بی سی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوج کی مداخلتیں فوج اور قوم کے مفاد میں  نہیں ہیں۔جمہوریت کی حوصلہ افزائی  کرنے والوں کی حمایت ہونی چاہیے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ آج حزب اختلاف فوج کو دوبارہ مداخلت کی دعوت دے رہی ہے کہ واپس آؤ اور ہمیں  اقتدار میں واپس لانے کیلئے ہماری مدد کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران جمہوری راستے پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں تو یقیناً ان کا سیاست میں مستقبل ہوگا۔ وہ سیاست میں آئینی کردار ادا کرنے کا عہد کریں ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی ملکی تاریخ کا نصف سے زیادہ وقت براہ راست فوجی حکمرانی اور اس کے درمیان مختلف تبدیلیوں کے تحت گزارا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں غیر جمہوری قوتوں کا اپنا وقت رہا ہے لیکن یہ کبھی طویل نہیں رہا،عمران بھی تاریخ میں کھو جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر