ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہوتے ہی شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میں نا قابل گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے، سابق وزیراعظم کچھ عرصے سے نون لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ انصار عباسی نے دعویٰ کیا تھا آفتاب سلطان پر کیسز سے متعلق دباؤ ہے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میں نا قابل گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان کے مستعفی ہوتے ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میں نا قابل گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام، بجلی و گیس بحران مزید بڑھنے کا امکان

احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نیب کورٹ اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اورشریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پرسابق وزیر اعظم کے  وارنٹ جاری کیے ہیں۔

 ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج طلب کیا تھا  تاہم ان کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ کچھ روز سے مسلسل حکومت مخالف بیانہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ بھی لے لیا گیا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ نون کی طرز حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کی بنیاد پر انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے دباؤ کا سامنا بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کٹھ پتلی بننے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کو ترجیح دینگے

سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنے کالم میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد آج چیئرمین نیب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

انصار عباسی نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب آفتاب  سلطان پر کیسز سے متعلق دباؤ ہے تاہم انہوں نے  دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا ۔

متعلقہ تحاریر