وزیر مملکت اور سیکرٹری خزانہ نے 3 ماہ میں معاشی استحکام کی نوید سنادی

وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے عوام کو معاشی استحکام کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، دو تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشااور سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، دو تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، پاکستان  دیوالیہ نہیں ہوگا۔ پاکستانی عوام دیوالیہ ہونے کے پراپیگنڈا پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں برآمدی صنعتوں کی بندش سے 10ملین افراد بے روزگار ہوجائینگے

وزیر مملکت برائے خزانہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ پاکستان نے اب تک کوئی ایسی ذمہ داری نہیں ہے جو ہم نے پوری نہیں کی ہو۔

عائشہ غوث پاشاکاکہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تمام پیشگی اقدامات کر لیے ہیں، بات چیت حتمی مراحل میں ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں مکمل ہوجائے گی۔

وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پاس کرلیا ہے۔ منی بجٹ کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کیلئے ہوگی، زیادہ بجلی اور گیس کا استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف بڑھایا گیا ہے۔ پاکستان میں بہت جلد معاشی استحکام بحال ہو جائے گا۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک وجہ بین الاقوامی حالات بھی ہیں تاہم ہمارے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے۔پالیسی ریٹ کا فیصلہ مانیٹری کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے بھی امید کا اظہار کیا ہے کہ دو سے تین روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا۔پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ فوری طور پر نہیں ہوں گے۔

سیکرٹری خزانہ  حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ دو تین ماہ میں ملک کےمعاشی  حالات معمول پر آجائیں گے۔اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے دباؤ پیدا کیا اور ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو ختم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں دو قرضے واپس کیے جائیں گے۔قرض پر ایک یا دو دن میں رول اوور ہو جائے گا۔اس ہفتے کے اندر ایک اور رول اوور متوقع ہے۔

متعلقہ تحاریر