ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کے طبی معائنے کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کردی ہے۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے عدالت سے عمران خان کی پمز یا پولی کلینک سے میڈیکل کرانے کی استدعا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد کے بینکنگ کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر 9 ملزمان کو 28 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر قتل

حیدرآباد کے نجی اسکول میں طالبہ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی، وڈیو وائرل

کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر 9 ملزمان فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

دوسری فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کے  لیے درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں ایف آئی اے کو عدالت سے عمران خان کا میڈیکل پولی کلینک یا پمز اسپتال سے کرانے کی استدعا کردی ہے۔ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی استدعا بینکنگ کورٹ میں زیرالتواء ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان عبوری ضمانت ملنے کے بعد رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

متعلقہ تحاریر