پاکستان کا مالی بحران بچوں کے مستقبل کو اندھیروں میں ڈال رہا ہے، آر ایف آئی

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (آر ایف آئی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران معصوم بچوں کے مستقبل کو اندھیرے میں ڈال رہا ہے، مالی مسائل کئ وجہ سے والدین اپنے بچوں کو اسکولز سے نکالنے پر مجبور ہوگئے ہیں

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (آر ایف آئی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی بحران اور تباہ حال معیشت  نے والدین کو بچوں کو اسکولز سے نکالنے پر مجبور کردیا ہے ۔

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (آر ایف آئی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران معصوم بچوں کے مستقبل کو اندھیرے میں ڈال رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت خزانہ کامالی بحران کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کا مالی بحران غریب طبقے کو بدترین انداز میں متاثر کررہا ہے جبکہ ان کو غذائی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈ محمد امین کا حوالے سے کہا گیا ہے کہ 18 ہزار کی تنخواہ میں اس کا گزارہ ناممکن ہے چکا ہے  اس لیے اس نے بیٹی کو اسکول سے نکال لیا۔

سیکورٹی گارڈ امین نے آر ایف آئی کو بتایا کہ   تنخواہ میں گیس، بجلی اور گھر کے اخراجات پورے  نہیں ہوتے تو ہم اپنے بچوں کو کیسے سکول میں داخل کر سکتے ہیں؟ ۔

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے دولت کی غیر مساوییت سے متعلق  لکھا کہ  پاکستان میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے ۔

رپورٹ میں لاہور میں کینیڈین آؤٹ لیٹ ٹم ہارٹنز کی کافی سے متعلق کہا گیا کہ جتنی کی ایک کپ کافی ملتی ہے زیادہ تر مزدوروں کی  یہ یومیہ اجرت  کے برابر ہے۔

آر ایف آئی نے بتایا کہ پاکستان عالمی صنفی برابری کے اشاریہ جات میں مسلسل نچلے نمبر وں پر موجود  ہے اور اب  لڑکیوں کو اکثر مالی بوجھ کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے کہاکہ حالیہ چند برسوں میں  مالی بدانتظامیوں نے نہ صرف پاکستان کی مالیات جبکہ سیاسی نظام کو بھی عدم استحکام میں مبتلا کردیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر