مہنگائی کے باوجود شوکت خانم اسپتال کراچی دسمبر میں آپریشنل ہو جائےگا، عمران خان کا عزم

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی اس سال کے آخر تک آپریشنل ہو جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور خصوصی طور پر شہر قائد کے مکینوں کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی اس سال کے آخری میں آپریشنل ہو جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا ہے کہ ” تعمیراتی صنعت کو درپیش تمام تر چیلنجز اور کینسر کے آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود شوکت خانم کراچی ، ماشاءاللہ رواں برس کے اواخر میں افتتاح کیلئے تیار ہے۔”

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "کراچی کا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ جسامت میں لاہور کے اسپتال سے دوگنا اور سرطان کی(تشخیص و علاج) کے جدید ترین آلات سے مُزیّن ہوگا۔”

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، جو ڈی ایچ اے سٹی، کراچی میں واقع ہے، جوکہ لاہور میں ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی کے سائز سے دوگنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی میں ردوبدل ، تحریک انصاف چیلنج کررہی ہے

زرداری کو مریم کی تقریر پسند نہیں آئی، وزیراعظم کو فیض حمید اور عدلیہ کیخلاف محاذ نہ کھولنے کامشورہ

شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کی تعمیر 20 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کی گئی تھی جبکہ ابتدائی طور پر اس کی لاگت کا کل تخمیمہ 25.7 ارب لگایا گیا تھا۔

شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی جدید ترین طبی ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا اور اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کا عملہ ہوگا۔ تمام مریضوں کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ کینسر کا علاج ایک مہنگا اور مشکل عمل ہوتا ہے، بہت سے مریضوں کو علاج کے حصول کے لیے طویل فاصلے تک بار بار سفر کرنا پڑتا ہے۔

علاج کی کامیاب تشخیص کے بعد، فالو اپ کے لیے مریضوں کو بار بار دوروں کی ضرورت ہوتی ہے جو کئی سالوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔ نئے اسپتال سے سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا جنہیں اپنے گھروں کے قریب کینسر کی جدید ترین اور جامع دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو گی۔

متعلقہ تحاریر