عمران خان کو اسلام آباد آمد پر بھرپور عوامی حمایت حاصل رہی، برطانوی صحافی

سابق وزیر اعظم کو موسم خزاں میں طے شدہ عام انتخابات سے پہلےچار قانونی مقدمات اور اہم فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا، جوئے والن

برطانوی اخبار ٹیلی گراف  کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا جوئے والن  سابق وزیراعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد آمد پربھرپور عوامی حمایت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

برطانوی صحافی نے اسلام آباد آمد کے دوران لی گئی تصویر بھی ری ٹوئٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگیا

برطانوی اخبار کے نمائندہ برائے جنوبی ایشیا جوئے والن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  ”عمران خان کواسلام آباد آمد پر عوام کی بھرپور حمایت حاصل  رہی ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم کو موسم خزاں میں طے شدہ عام انتخابات سے پہلےچار قانونی مقدمات اور اہم فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان گزشتہ روز  مقدمات میں پیشی کیلیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی جبکہ توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر