توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے انہیں 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کے عمران خان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے انہیں 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاندانہ گلزار نے عورت مارچ کو عورتوں کیلیے باعث شرمندگی قرار دیدیا

مضحکہ خیز مقدمات میں مجھے عدالتوں میں بلاکر قتل کی پلاننگ ہورہی ہے، عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی مجاز ہو گی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکلاء کی جانب سے اس خطرے کا اظہار کیا گیا تھا کہ اگر عمران خان سیشن کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو ان کو اشتہاری قرار دیا  جاسکتا ہے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ بھی تو چار ہفتے کی مہلت مانگ رہے ہیں ، اشتہاری کی کارروائی کے لیے چار ہفتوں کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔

اس پر عمران خان کے وکلاء نے کہا کہ پھر عدالت جو مناسب ہو وہ مہلت دے دے۔ عدالت نے عمران خان کے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر