اسلام آباد میں عورت مارچ پر تشدد؛ ایمان مزاری کی شیری رحمان پر طَعن و تشْنیع
اسلام آباد میں عورت مارچ پر پولیس تشدد کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرنے والی شیری رحمان کو شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے طَعْن و تَشْنِیع کا نشانہ بنایا تو سینئر خاتون صحافی ماریانہ بابر نے انہیں کہا کہ آپ کے والد ہوتے تو آپ کی ٹوئٹ پڑھ کر مایوس ہوجاتے جس پر ایمان نے کہاکہ میں ایسی ہی ہوں
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ڈرامے بازیاں سنبھال کر رکھیں۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے آٹھ مارچ کو اسلام آباد میں یوم نسواں کے موقع پر خواتین پر پولیس کی لاٹھی چارج کی مذمت کی تو ایمان مزاری نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
شفا یوسفزئی کا ایمان مزاری کو منہ توڑ جواب
شیری رحمان نے یوم نسواں کے موقع پر اسلام آباد میں عورت مارچ کی شرکاء پر تشدد کی مذمت کی تو ایمان مزاری نے انہیں جواب دیا کہ آپ نے مارچ میں افراتفری مچائی اور پھر چلی گئیں۔
شیری رحمان نے 8 مارچ کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عورت آزادی مارچ کے دوست بجا طور پر پریشان ہیں تاہم اسلام آباد پولیس نے اس چھوٹے پرامن جلوس پر لاٹھی چارج نہیں تھا۔
I strongly condemn this violence and have sought an inquiry on the incident. There is no excuse for this. That too on Int’l Women’s Day. This is not what we fought for and will not tolerate it. Has been brought to the Interior Ministers notice. https://t.co/HL45Hj9HOn
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 8, 2023
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا تھا کہ لاٹھیاں اٹھانے والی خواتین کو پیچھے دھکیلنے کی ضرورت تھی، ترقی پسند خواتین کو نہیں۔ ایسا ہوتا دیکھ کر دکھ ہوا۔ انکوائری کا مطالبہ کریں گے۔
شیری رحمان کا کہناتھا کہ عورت مارچ پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں اور اس تمام تر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں ،تشدد کیلئے کوئی عذر نہیں اور وہ بھی یوم نسواں کے موقع پر ۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ یہ وہ چیز نہیں ہے جس کے لیے ہم لڑے ہیں اور نہ ہی اسے برداشت کریں گے۔ یوم نسواں مارچ کا معاملہ وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔
شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ آپ نے کہا کہ آپ صرف فوٹو سیشن کیلئے عورت مارچ میں آئیں اور افراتفری مچا کر واپس چلی گئیں ۔
ایمان مزاری نے کہا کہ آپ کی افراتفری کو ہم نے 4 گھنٹے تک برداشت کیا جبکہ 6 مارچ کو ایک ملاقات میں آپ نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ آپ کو تمام خطرات سے آگاہی بھی تھی ۔
U came to the march for ur photo-op & left after creating complete chaos which we were then dealing with 4 next hour. U were rude 2 us during r meeting w/ u on 6 March & were aware of all the risks we were taking. Pls save this drama for sm1 who believes it. Too little, too late. https://t.co/zFnjn1QsWa
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) March 10, 2023
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے وفاقی وزیر شیری رحمان کوطَعْن و تَشْنِیع کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برائے کرم، اس ڈرامے کو کسی ایسے شخص کے لیے محفوظ کریں جو اس پر یقین رکھتا ہو۔
سینئر خاتون صحافی ماریانہ بابر نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کرنے پر ایمان مزاری کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ آپ کی ٹوئٹ اور بد تمیزی کا مبنہ لہجہ اور بھی کسی بڑے کے لیے مایوس کن ہے ۔
Also Imaan, tone and tenor of your tweet to someone older. Tabish I know would be disappointed. Not necessarily @sherryrehman . Could be anyone in her place you have issues with. https://t.co/Ls7MBvc0cl
— Mariana Baabar (@MarianaBaabar) March 10, 2023
سینئر خاتون صحافی نے کہا کہ ایمان مزاری آپ کا یہ لہجہ اگر آپ کے والد تابش سنتے تو یقیناً وہ مایوس ہوتے ۔ضروری نہیں شیری رحمان اس کی جگہ کوئی بھی ہو سکتا ہے جس کے ساتھ آپ کو مسئلہ ہو۔
ماریانہ بابر کو جواب دیتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ میرے مرحوم والد کو کو یاد کرنے کا شکریہ مگر یہ ناگوار نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن کے طور پر عوامی عہدے داروں پر انہیں الفاظ میں تنقید کرتی ہوں۔
Thank u 4 bringing in my late father.Not nasty at all. As an activist,I do not mince my words when I criticize public office holders.I do not make exceptions based on who ur personal friends are.Were u there btw?Since u said u hd spoken 2 "all sides"?Did u speak 2 me b4 tweeting? https://t.co/PaFYU8iEp2
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) March 10, 2023